مواد پر جائیں
  • ہوم
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریںرابطے میں رہیںگروپس میں جڑیںاپنے خیالات کا اظہار کریںWhatsApp برائے بزنس
  • پرائیویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
شرائط اور پرائيویسی پالیسی‏2025 ©‏ WhatsApp LLC
WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہ
    • پرائیویٹ طور پر میسج کریں

      اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن اور پرائیویسی کنٹرولز۔

    • رابطے میں رہیں

      دنیا بھر میں مفت* میسج اور کال کریں۔

    • گروپس میں جڑیں

      گروپ میسجنگ کو آسان بنایا گیا۔

    • اپنے خیالات کا اظہار کریں

      بات چیت کیلئے اسٹیکرز، وائس، GIFs وغیرہ کا استعمال کریں۔

    • WhatsApp بزنس

      کسی بھی جگہ سے اپنے کسٹمرز تک پہنچیں۔

  • پرائيویسی
  • ہیلپ سنٹر
  • بلاگ
  • برائے بزنس
  • ایپس
لاگ ان کریںڈاؤن لوڈ کریں

WhatsApp کی میسجنگ گائیڈ لائنز

آخری بار اپ ڈیٹ کیا گیا: 16 فروری 2024

WhatsApp میسجز بھیجنے اور کال کرنے کا ایک آسان، محفوظ اور قابل اعتماد ذریعہ ہے۔ کوئی بھی، یہاں تک کہ WhatsApp بھی، آپ کے ذاتی میسجز کو نہیں دیکھ سکتا جو ڈیفالٹ طور پر اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہوتے ہیں۔

یہ میسجنگ کے گائیڈ لائنز (یہ "گائیڈ لائنز") 1:1 چیٹس، کالز، گروپ چیٹس اور کمیونٹیز پر لاگو ہوتے ہیں۔ اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی ان گائیڈ لائنز کے تابع ہیں۔

WhatsApp Messenger ایپلیکیشن کا استعمال ہماری سروس کی شرائط اور ان گائیڈ لائنز کے زیر انتظام ہیں۔ ہماری بزنس سروسز کا استعمال، بشمول WhatsApp Business ایپلیکیشن اور WhatsApp Business پلیٹ فارم ان گائیڈ لائنز کے علاوہ WhatsApp Business کی سروس کی شرائط اور کاروباری پالیسیوں کے زیر انتظام ہیں۔

WhatsApp ہماری سروس کی شرائط یا ان گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کے خلاف WhatsApp پر دستیاب محدود معلومات کی بنیاد پر کارروائی کر سکتا ہے، جس میں بنیادی اکاؤنٹ، گروپ اور کمیونٹی پروفائل کی معلومات کے ساتھ ساتھ دیگر صارفین کے ذریعے رپورٹ کردہ میسجز شامل ہيں۔ آپ کے ذاتی میسجز اور کال ہمیشہ شروع سے آخر تک مرموزکاری (اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن) کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں۔

  • غیر قانونی مواد شیئر نہ کریں یا غیر قانونی سرگرمی میں شامل نہ ہوں اس میں ایسا مواد شامل ہے جو بچوں کا جنسی استحصال کرتا ہو یا انہيں خطرے میں ڈالتا ہو (بشمول بچوں کے جنسی استحصال کے مواد) یا جو نامزد دہشت گرد تنظیموں یا افراد کی حمایت کرتا ہو۔ ان دانشورانہ املاک کو شیئر نہ کریں جنہيں استعمال کرنے کا آپ کو حق نہيں ہے۔ پرتشدد جرائم، دوسروں کے خلاف تشدد، انسانی سمگلنگ یا غیر قانونی منشیات کی تجارت کا نظم یا اسے مربوط نہ کریں۔
  • معاندانہ رویے میں شامل نہ ہوں۔ اس میں WhatsApp کے انٹیگریٹی سسٹمز کو کمزور کرنے کی کوششیں، غلط استعمال کو رپورٹ کرنے والے ٹولز، صارف کے اکاؤنٹس سے سمجھوتہ کرنا، ڈیٹا جمع کرنا یا غیر سرکاری کلائنٹس، بڑی تعداد میں میسج بھیجنے، خودکار طریقے سے میسج بھیجنے، خودکار طریقے سے ڈائل کرنے یا آٹومیشن کو WhatsApp یا ہمارے صارفین کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کرنا شامل ہیں۔
  • فراڈ یا اسپام میں شامل نہ ہوں اس میں WhatsApp صارفین کے ساتھ بار بار ناپسندیدہ رابطہ اور وہ سرگرمی شامل ہے جو WhatsApp یا ہمارے صارفین کو بامقصد دھوکہ دہی یا نقالی کے ذریعے دھوکہ دیتی ہے۔

صارفین ان WhatsApp روابط، گروپس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اپ ڈیٹس یا مخصوص میسجز کو رپورٹ کر سکتے ہیں جن سے ممکنہ طور پر ان گائیڈ لائںز کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ آپ WhatsApp پر رپورٹ کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔ دانشورانہ املاک کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنے کے بارے میں معلومات کیلئے، براہ کرم یہاں دیکھیں۔

ہم میسجنگ گائیڈ لائنز کو کیسے لاگو کرتے ہیں

WhatsApp ان گائیڈ لائنز کی ممکنہ خلاف ورزیوں کیلئے ہمارے پاس دستیاب معلومات بشمول اکاؤنٹ، گروپ اور کمیونٹی پروفائل کی معلومات کے ساتھ ساتھ رپورٹ شدہ میسجز کا پتہ لگانے اور جائزہ لینے کیلئے خودکار پراسیسنگ تکنیک اور انسانی جائزہ کی ٹیموں دونوں کا استعمال کر سکتا ہے۔

خودکار پراسیسنگ

خودکار ڈیٹا پراسیسنگ کو ہمارے جائزے کے پراسس میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور یہ کچھ ایسے علاقوں کیلئے فیصلوں کو خودکار بناتی ہے جہاں اکاؤنٹ کے وریے یا رپورٹ شدہ میسجز کے مواد سے ان گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔

آٹومیشن ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس، گروپس یا کمیونٹیز کو ان انسانی جائزہ کاروں تک پہنچا کر جائزوں کو ترجیح دینے اور تیز کرنے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے جن کے پاس موضوع اور زبان کی صحیح مہارت ہوتی ہے، تاکہ ہماری ٹیمیں سب سے پہلے اہم ترین کیسز پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

انسانی جائزہ کی ٹیمیں

جب کسی اکاؤنٹ، گروپ یا کمیونٹی کو مزید جائزہ کی ضرورت ہوتی ہے تو ہمارے خودکار سسٹمز اسے حتمی فیصلہ کرنے کیلئے انسانی جائزہ کی ٹیم کو بھیجتے ہیں۔ ہماری انسانی جائزہ کی ٹیمیں پوری دنیا میں موجود ہیں، تفصیلی تربیت حاصل کرتی ہیں اور اکثر پالیسی کے مخصوص شعبوں اور خطوں میں مہارت رکھتی ہیں اور اکاؤنٹ کی معلومات اور رپورٹ شدہ میسجز کا جائزہ لینے کے قابل ہوتی ہیں۔ ذاتی میسجز شروع سے آخر تک مرموزکاری (اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن) کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں۔ ہمارے خودکار سسٹم ہر فیصلے سے سیکھتے اور خود کو بہتر بناتے ہیں۔

مقامی قانون کی خلاف ورزیاں

جب حکومتوں کو لگتا ہے کہ WhatsApp پر موجود اکاؤنٹس، گروپس یا کمیونٹیز سے مقامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ درخواست کر سکتی ہیں کہ ہم اپنے پاس دستیاب اکاؤنٹ کی معلومات کا جائزہ لیں۔ ذاتی میسجز اور کال ہمیشہ شروع سے آخر تک مرموزکاری (اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن) کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں۔ ہمیں WhatsApp اکاؤنٹ کو محدود کرنے کیلئے عدالتی احکامات بھی مل سکتے ہیں۔ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے ہم ہمیشہ حکومت کے درخواست کی قانونی حیثیت اور اس کے مکمل ہونے کا جائزہ لیتے ہیں۔

وہ کارروائیاں جو ہم کر سکتے ہیں

جب ہمیں غیر قانونی مواد یا ہماری شرائط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کا پتہ چلتا ہے تو ہم کارروائی کر سکتے ہیں، جس میں درج ذیل شامل ہیں اور یہ مواد یا خلاف ورزی کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے:

  • ان گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے صارفین کو تنبیہ کرنا
  • ہماری سروس پر کسی اکاؤنٹ کو عارضی یا مستقل طور پر معطل کرنا
  • گروپس اور/یا کمیونٹیز میں مزید سرگرمی کو روکنا [مزید معلومات یہاں ہے]
  • ہمارے سرورز سے خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹ یا گروپ پروفائل کی معلومات کو ہٹانا
  • کسی گروپ یا کمیونٹی کے دعوتی لنک کے استعمال کو بلاک یا منسوخ کرنا اور/یا
  • بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کو NCMEC اور/یا مجاز حکام کو رپورٹ کرنا

ہم اضافی کارروائیاں کر سکتے ہیں جیسا کہ WhatsApp کی سروس کی شرائط میں بیان کیا گیا ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں
WhatsApp کا اصل لوگو
WhatsApp کا اصل لوگو
ڈاؤن لوڈ کریں
ہم کیا کرتے ہیں
خصوصیاتبلاگسیکیورٹیبرائے بزنس
ہم کون ہیں
تعارفکرئیرزبرانڈ سنٹرپرائیویسی
WhatsApp استعمال کریں
‏AndroidiPhone‎Mac/PCWhatsApp ویب
مدد چاہیے؟
ہم سے رابطہ کریںہیلپ سنٹرایپسسیکیورٹی ایڈوائزریز
ڈاؤن لوڈ کریں

‏2025 ©‏ WhatsApp LLC

شرائط اور پرائیویسی پالیسی
سائٹ میپ